29 مئی 2015 - 03:40
بغداد کو عوامی رضا کاروں نے داعش سے بچایا ہے

عراق کے صدر نے کہا ہے کہ عوامی رضاکاروں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے محفوظ رکھا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے این آر ٹی، ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں کے تحفظ کے مقصد سے دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں عوامی رضاکاروں کی شرکت پر تاکیدکی- فواد معصوم نے مزید کہا کہ عراق کے عوامی رضاکاروں نے دارالحکومت بغداد کا دفاع کیا ہے اور اگر عوامی رضا کار، ثابت قدمی کا مظاہرہ نہ کرتے تو موصل کی طرح بغداد پر بھی دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہوجاتا- واضح رہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں عراق کی حکومت اور فوج کی مدد کے مقصد سے عراق کی شیعہ مرجعیت کے کہنے پر عراقی رضاکاروں کی فورس تشکیل دی گئی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲